Blog
Books
Search Hadith

طوافِ وداع کی مشروعیت اور حائضہ سے اس کے ساقط ہونے اورملتزم کے پاس دعا کرنے کا بیان طوافِ وِداع: …وہ طواف جو حج سے فراغت کے بعد مکہ مکرمہ سے رخصت ہوتے وقت کیا جاتا ہے۔

۔ (۴۵۸۲) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ حَجَّ الْبَیْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلْیَکُنْ آخِرُ عَہْدِہِ الطَّوَافَ بِالْبَیْتِ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: خَرَرْتَ مِنْ یَدَیْکَ، سَمِعْتَ ھٰذَا مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثُمَّ لَمْ تُحَدِّثْنِیْ، (وَفِیْ لَفْظٍ) فَلَمْ تُخْبِرْنَا بِہِ۔ (مسند احمد: ۱۵۵۲۱)

۔ (دوسری سند) (سیدنا حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا:) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تو یہ فرمایا تھا کہ : جو آدمی حج یا عمرہ کرے تو (روانگی سے قبل) اس کا آخری عمل بیت اللہ کا وداع ہونا چاہیے۔ یہ سن کر سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تیرا ناس ہو جائے، تو نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ حدیث سنی ہوئی ہے اور پھر ہمیں اس کے بارے میں بتلاتا نہیں۔
Haidth Number: 4582
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۸۲) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد: …لیکن جمہور اہل علم کی رائے یہ ہے کہ اگر کوئی عورت طوافِ افاضہ کرنے کے بعد حائضہ ہو جائے اور پھر اسے اسی حالت میں گھر لوٹنا پڑے، تو وہ طوافِ وداع کے بغیر بھی جا سکے گی، اگلی حدیث سے بھییہی مسئلہ ثابت ہوتا ہے اور یہی راجح ہے۔ ممکن ہے کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اس رخصت والی حدیث کا علم نہ ہو، وگرنہ وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پیروی کرنے کے زیادہ حقدار تھے۔