Blog
Books
Search Hadith

طوافِ وداع کی مشروعیت اور حائضہ سے اس کے ساقط ہونے اورملتزم کے پاس دعا کرنے کا بیان طوافِ وِداع: …وہ طواف جو حج سے فراغت کے بعد مکہ مکرمہ سے رخصت ہوتے وقت کیا جاتا ہے۔

۔ (۴۵۸۴) عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ صَفْوَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُلْتَزِمًا الْبَیْتَ مَا بَیْنَ الْحَجَرِ وَالْبَابِ، وَرَأَیْتُ النَّاسَ مُلْتَزِمِیْنَ الْبَیْتَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۵۶۳۷)

۔ سیدنا عبدالرحمن بن صفوان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو حجراسود اور کعبہ کے دروازے کے درمیان والی جگہ پر بیت اللہ کے ساتھ چمٹے ہوئے دیکھا اور میں نے دوسرے لوگوں کو بھی دیکھا کہ وہ بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بیت اللہ کے ساتھ چمٹے ہوئے تھے۔
Haidth Number: 4584
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۸۴) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف یزید بن ابی زیاد القرشی الھاشمی ۔ أخرجہ ابوداود: ۱۸۹۸(انظر: ۱۵۵۵۲)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عبداللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ((کَانَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَضَعُ صَدْرَہٗوَوَجْھَہٗوِذِرَاعَیْہِ وَکَفَّیْہِ بَیْنَ الرَّکُنِ وَالْبَابِ،یَعْنِیْ: فِیْ الطَّوَافِ))… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دورانِ طواف اپنا سینہ، چہرہ اور دونوں بازو اور دونوں ہتھیلیاں رکن اور دروازے کے درمیان رکھتے تھے۔ (ابوداود: ۱۸۹۹، ابن ماجہ: ۲۹۶۲، صححہ الالبانی فی الصحیحۃ: ۲۱۳۸) سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ((اَلْمُلْتَزَمُ مَا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ)) … حجر اسود اور دروازے کے درمیان ملتزم ہے۔ (مصنف عبد الرزاق: ۹۰۴۷) ازرقی نے کہا: یہ کل چار ہاتھ جگہ بنتی ہے۔ معلوم ہوا کہ سینہ، چہرہ، دونوں بازو اور دونوں ہتھیلیاں ملتزم پر رکھنا مستحب عمل ہے۔