Blog
Books
Search Hadith

طوافِ افاضہ کے بعد حائضہ ہو جانے والی خاتون کا حکم

۔ (۴۵۹۲)۔ (وَعَنْھَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَالثٍ) قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِیَّۃُ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ : ((أَحَابِسَتُنَا ھِيَ؟)) قُلْتُ : حَاضَتْ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ ، قَالَ : ((فَلْتَنْفِرْ إِذًا أَوْ قَالَ : فَلَا إِذًا۔)) (مسند احمد: ۲۴۶۰۲)

۔ (تیسری سند) سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: سیدہ صفیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا طوافِ زیارت کرنے کے بعد حائضہ ہو گئیں، جب میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ان کی حیض کی بات بتلائی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا یہ ہم کو روکنے والی ہے؟ میں نے کہا: جی وہ طواف ِ افاضہ کر لینے کے بعد حائضہ ہوئی ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر وہ جا سکتی ہیں، ایک روایت میں ہے: تو پھر جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
Haidth Number: 4592
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۹۲) انظر الحدیث بالطریق الاول والثانی، تخریج: أِسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ عبد الرزاق: ۹۰۵۷، والطبرانی: ۱۸/ ۷۴۳، وابویعلی: ۶۷۳۳ (انظر: ۱۸۱۹)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث سے معلوم ہوا کہ اگر خاتون نے طواف ِ افاضہ کر لیا ہو تو حیض کی وجہ سے طواف ِ وداع چھوڑ کر اپنے قافلے کے ساتھ روانہ ہو سکتی ہے، اگر کسی عورت نے حیض کی وجہ سے ابھی تک طوافِ افاضہ ہی نہ کیا ہو تو وہ حیض ختم ہونے تک طواف ِ افاضہ کے لیے انتظار کرے گی۔