Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان کہ حاجی واپس آتے وقت کیا کہے گا یا کیا کرے گا، اسی طرح اس پر سلام کہنے، اس کے ساتھ مصافحہ کرنے اور اس سے دعا کا مطالبہ کرنے کے مستحب ہونے کا بیان

۔ (۴۶۰۲)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا لَقِیْتَ الْحَاجَّ، فَسَلِّمْ عَلَیْہِ وَصَافِحْہُ وَ مُرْہُ أَنْ یَسْتَغْفِرَلَکَ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بَیْتَہُ، فَإِنَّہُ مَغْفُورٌ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۵۳۷۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تو حاجی کو ملے تو اس پر سلام کہہ اور اس سے مصافحہ کر اور اس سے یہ مطالبہ کر کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے تیرے لیے بخشش کی دعا کرے، کیونکہ اس وقت وہ بخشا ہوا ہوتا ہے۔
Haidth Number: 4602
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۰۲) اسنادہ ضعیف جدا، محمد بن الحارث الحارثی، وعبد الرحمن ابن البیلمانی ضعیفان، ومحمد بن عبد الرحمن البیلمانی ضعیف ایضا، بل قال عنہ البخاری: منکر الحدیث (انظر: ۵۳۷۱)

Wazahat

فوائد:… بہرحال نیک لوگوں سے دعا کروانا مشروع عمل ہے۔