Blog
Books
Search Hadith

قربانی کے اونٹوں کو اشعار کرنا اور ہدی کے تمام جانوروں کو قلادے ڈالنا

۔ (۴۶۰۶)۔ عَنْ جَابِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ : أَھْدٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَی الْبَیْتِ غَنَمًا۔ (مسند احمد: ۱۴۹۵۲)

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بیت اللہ کی طرف ہدی کے طور پر بکریاں بھیجی تھیں۔
Haidth Number: 4606
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۰۶) تخریج: اسنادہ قوی (انظر: ۱۴۸۹۱)

Wazahat

فوائد:… یہ بھی قربانی کی ایک صورت ہے کہ خود انسان اپنے گھر میں ٹھہرے اور قربانی کے جانور کسی شخص یا ادارے کے ہاتھ مکہ مکرمہ بھیج دے کہ وہاں حرم میں ذبح ہوں، اور یہ افضل قربانی ہے۔ ایسے آدمی پر احرام کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوتی، جیسا کہ اگلے باب کی روایات سے معلوم ہو گا۔