Blog
Books
Search Hadith

ہدی بھیجنے والے پر وہ چیزیں حرام نہیںہوں گی ، جو حاجی پر حرام ہوتی ہیں

۔ (۴۶۰۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَفْتِلُ قَلَائِدَ ھَدْيِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَیَدَيَّ ثُمَّ لا یَعْتَزِلُ شَیْئًا وَ لا یَتْرُکُہُ، إِنَّا لا نَعْلَمُ الْحَرَامَ یُحِلُّہُ إِلاَّ الطَّوَافُ بِالْبَیْتِ۔ (مسند احمد: ۲۵۰۶۴)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ہدی کے قلادے اپنے ہاتھوں سے بٹتی تھی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نہ کسی چیز سے الگ ہوتے اور نہ اس کو چھوڑتے تھے، ہم تو یہی جانتے تھے کہ محرم کو حلال کرنے والی چیز بیت اللہ کا طواف ہے۔
Haidth Number: 4609
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۰۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۵۶۶، ومسلم: ۱۳۲۱ (انظر: ۲۴۵۵۷)

Wazahat

فوائد:… اس جگہ حرام سے مراد محرم ہے اور مقصد یہ ہے کہ حج یا عمرہ کے لیے احرام باندھنے والا بیت اللہ کا طواف کرے تو پھر اس کے لیے وہ چیزیں حلال ہوتی ہیں جو احرام کی وجہ سے حرام ہوتی ہیں۔ بیت اللہ کی طرف قربانی بھیجنے والا چونکہ محرم ہی نہیں اس لیے اس پر احرام والی کوئی پابندی بھی نہیں۔