Blog
Books
Search Hadith

ہدی میں اشتراک اور ہدی میں اونٹ اور گائے کا سات سات افراد سے کفایت کرنا

۔ (۴۶۲۳)۔ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُھَیْلٍ عَنْ حُجَیَّۃَ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ (عَلَیًّا) عَنِ الْبَقَرَۃِ۔ فَقَالَ: عَنْ سَبْعَۃٍ فَقَالَ: مَکْسُوْرَۃُ الْقَرْنِ ، فَقَالَ: لا یَضُرُّکَ۔ قَالَ: الْعَرْجَائُ، قَالَ: إِذَا بَلَغَتِ الْمَنْسَکَ فَاذْبَحْ، أَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ نَسْتَثْرِفَ الْعَیْنَ وَ الأذُنَ۔ (مسند احمد: ۷۳۴)

۔ حجیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے گائے کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے کہا: سات افراد کی طرف سے، اس نے کہا: اگر سینگ ٹوٹا ہوا ہو؟ انھوں نے کہا: یہ چیز تجھے نقصان نہیں دے گی، اس نے کہا: اگر لنگڑا جانور ہو تو؟ انھوں نے کہا: جب وہ قربان گاہ تک پہنچ جائے تو اس کو ذبح کر دے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم آنکھ اور کان کو غور سے دیکھیں۔
Haidth Number: 4623
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۲۳) تخریج: اسنادہ حسن ، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۱۴۳، والترمذی: ۱۵۰۳ (انظر: ۷۳۴)

Wazahat

فوائد:… سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ لنگڑے جانور کے بارے میں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جب اس کا لنگڑا پن معمولی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ احادیث میں اس لنگڑے جانور سے منع کیا گیا ہے، جس کا لنگڑا پن واضح ہو۔