Blog
Books
Search Hadith

ہدی کا اپنے محل تک پہنچنے سے پہلے تھک جانا

۔ (۴۶۳۷)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَۃَ الثُّمَالِيِّ، قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ الْھَدْيِ یَعْطَبُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنْحَرْ وَاصْبُغْ نَعْلَہُ فِيْ دَمِہِ وَاضْرِبْ بِہِ عَلٰی صَفْحَتِہِ، أَوْ قَالَ: عَلٰی جَنْبِہِ، وَ لا تَأْکُلَنَّ مِنْہُ شَیْئًا أَنْتَ وَ لَا أَھْلُ رُفْقَتِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۸۱۸)

۔ سیدنا عمرو بن خارجہ ثمالی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے چلنے سے عاجز آ جانے والی ہدی کے بارے میں دریافت کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کو نحر کر دینا اور اس کے جوتے کو اس کے خون میں رنگ کر اس کے پہلو پر رکھ دینا اور ہرگز نہ تو نے اس سے کھانا ہے اور نہ تیری جماعت کے کسی فرد نے۔
Haidth Number: 4637
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۳۷) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۱۷/ ۸۸(انظر: ۱۷۶۶۷)

Wazahat

فوائد:… ان روایات میں ان جوتوں کا ذکر ہے، جو ہدی کے جانوروں کو بطورِ قلادہ ڈالے گئے تھے، ذبح کے بعد یہ خاص انداز اختیار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آس پاس کے لوگوں کو یا اس جماعت کے بعد گزرنے والوں کو پتہ چل جائے کہ یہ مسلمان کی ہدی کا جانور تھا اور وہ بلا شک و شبہ اس کو کھا لیں، ہدی کے مالک اور اس کے ہم سفر ساتھیوں کو ایسے جانور کا گوشت اس لیے کھانے سے منع کر دیا تاکہ وہ ہدی کے جانوروں کو راستے میں ذبح کرنے کے لیے حیلہ بہانہ کرنا ہی ترک کر دیں۔