Blog
Books
Search Hadith

اونٹ کو کھڑا کر کے اور باندھ کر نحر کرنا، ہدی لے جانے والے کا اپنی ہدی کا گوشت کھانا اور اس کے چمڑے اور پالان وغیرہ کو صدقہ کر دینا اور اس میں کوئی چیز قصاب کو اجرت میں نہ دینا

۔ (۴۶۴۱)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِيْ لَیْلٰی، عَنْ عَلِيٍّ : أَنَّ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَعَثَ مَعَہُ بِھَدْیِہِ، فَأَمَرَہُ أَنْ یَتَصَدَّقَ بِلُحُومِھَا وَجُلُوْدِھَا وَ أَجِلَّتِھَا۔ (مسند احمد: ۸۹۴)

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے ساتھ اپنی ہدیاں بھیجیں اور ان کو یہ حکم دیا کہ وہ ان کے گوشت، چمڑوں اور پالانوں وغیرہ کو صدقہ کر دیں۔
Haidth Number: 4641
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۴۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۷۱۷، ومسلم: ۱۳۱۷(انظر: ۸۹۴)

Wazahat

فوائد:… ہدی اور قربانی کے جانوروں کی کوئی چیز نہ بیچی جا سکتی ہے اور نہ کسی احسان کے عوض میں دی جا سکتی ہے، مالک اپنا حصہ کھا لینے یا ذخیرہ کر لینے کے بعد تمام گوشت اور چمڑے، پالانیں اور رسیاں وغیرہ صدقہ کر دے گا۔