Blog
Books
Search Hadith

اونٹ کو کھڑا کر کے اور باندھ کر نحر کرنا، ہدی لے جانے والے کا اپنی ہدی کا گوشت کھانا اور اس کے چمڑے اور پالان وغیرہ کو صدقہ کر دینا اور اس میں کوئی چیز قصاب کو اجرت میں نہ دینا

۔ (۴۶۴۲)۔ عَنْ عَلِيّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: لَمَّا نَحَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بُدْنَہُ نَحَرَ بِیَدِہِ ثَلاثِیْنَ، وَ أَمَرَنِيْ فَنَحَرْتُ سَائِرَھَا، وَقَالَ: ((اِقْسِمْ لُحُوْمَھَا بَیْنَ النَّاسِ وَ جُلُودَھَا وَ جِلَالَھَا، وَ لا تُعْطِیَنَّ جَازِرًا مِنْھَا شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۱۳۷۴)

۔ سیدناعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تیس جانوروں کو خود نحر کیا اور پھر مجھے حکم دیا اور میں نے باقی اونٹ نحر کیے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: ان کے گوشت، چمڑوں اور جُلّوں وغیرہ کو لوگوں میں تقسیم کر دے اور ان میں سے کوئی چیز قصاب کو ہر گز نہ دے۔
Haidth Number: 4642
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۴۲) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:… حدیث نمبر (۴۶۳۹)کے مطابق نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ہاتھ سے تریسٹھ اونٹ نحر کیے اور باقی سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کیے، یہ حدیث زیادہ صحیح ہے، لہٰذا اسی کو ترجیح دی جائے۔