Blog
Books
Search Hadith

اونٹ کو کھڑا کر کے اور باندھ کر نحر کرنا، ہدی لے جانے والے کا اپنی ہدی کا گوشت کھانا اور اس کے چمڑے اور پالان وغیرہ کو صدقہ کر دینا اور اس میں کوئی چیز قصاب کو اجرت میں نہ دینا

۔ (۴۶۴۳)۔ عَنْ عَلِيّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: أَمَرنِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ أَقُوْمَ عَلَی بُدْنِہِ: وَ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِلُحُوْمِھَا وَ جُلُودِھَا وَ أَجِلَّتِھَا، وَأَنْ لا أُعْطِيَ الْجَازِرَ مِنْھَا، قَالَ: نَحْنُ نُعْطِیْہِ مِنْ عِنْدِنَا۔ (مسند احمد: ۱۳۲۵)

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہدی کے جانوروں کی نگرانی کروں اور ان کے گوشت، چمڑوں اور پالانوں کو صدقہ کر دوں اور ان میں سے کوئی چیز قصاب کو نہ دوں۔ ہم لوگ اپنے پاس سے قصاب کی اجرت دیتے تھے۔
Haidth Number: 4643
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۴۳) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

Not Available