Blog
Books
Search Hadith

قربانی، اس پر ابھارنااور اس کی فضیلت اور حکم

۔ (۴۶۵۱)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((کُتِبَ عَلَيَّ النَّحْرُ، وَ لَمْ یُکْتَبْ عَلَیْکُمْ، وَ أُمِرْتُ بِرَکْعَتَيِ الضُّحٰی، وَ لَمْ تُؤْمَرُوْا بِھَا۔)) (مسند احمد: ۲۹۱۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی ٔکریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھ پر قربانی فرض کی گئی ہے اور تم پر فرض نہیں کی گئی، اسی طرح مجھے دو رکعت نمازِ چاشت کا حکم دیا گیا ہے اور تم کو ان کا حکم نہیں دیا گیا۔
Haidth Number: 4651
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۵۱) اسنادہ ضعیف لضعف جابر بن یزید الجعفی، أخرجہ الطبرانی: ۱۱۸۰۳(انظر: ۲۹۱۷)

Wazahat

فوائد:… ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکًا لِّیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلٰی مَا رَزَقَھُمْ مِّنْ بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ} … اور ہر امت کے لیے ہم نے قربانی کے طریقے مقرر فرمائے ہیں تاکہ وہ ان چوپائے جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ تعالیٰ نے انہیں دے رکھے ہیں۔ (سورۂ حج: ۳۴)