Blog
Books
Search Hadith

ان امور کا بیان کہ قربانی کا ارادہ رکھنے والے ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں میں جن سے اجتناب کرے گا، نیز اس چیز کا بیان جو فقیر کے لیے قربانی کے قائم مقام ہوتی ہے

۔ (۴۶۶۴)۔ (وَعَنْھا مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ أَرَادَ أَنْ یَنْحَرَ فِي ھِلَالِ ذِي الْحِجَّۃِ، فَلا یَأْخُذْ مِنْ شَعْرِہِ وَ أَظْفَارِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۱۹۰)

۔ (تیسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی ذوالحجہ کے مہینے میں قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو نہ چھیڑے۔
Haidth Number: 4664
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۶۴) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول

Wazahat

فوائد:… قربانی کا ارادہ رکھنے والے کو ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں میں جسم سے بال کٹوانے اور منڈوانے اور ناخن تراشنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، اکثر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ قربانی کے لیے بڑے قیمتی جانور لے لیتے ہیں، لیکن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس حکم کو اپنے وجود پر لاگو نہیں کر سکتے۔