Blog
Books
Search Hadith

جانور کی اس عمر کا بیان جو قربانی میں کفایت کرتی ہے

۔ (۴۶۶۷)۔ عَنْ أَبِيْ کِبَاشٍ قَالَ: جَلَبْتُ غَنَمًا ((جُذْعَانًا)) إِلَی الْمَدِیْنَۃِ فَکَسَدَتْ عَلَيَّ، فَلَقِیْتُ أَبَا ھُرَیْرَۃَ فَسَأَلْتُُہُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((نِعْمَ، أَوْ نِعْمَتِ الأُضْحِیَّۃُ الْجَذَعُ مِنَ الضَّأْنِ۔)) قَالَ: فَانْتَھَبَھَا النَّاسُ۔ (مسند احمد: ۹۷۳۷)

۔ ابو کباش کہتے ہیں: میں بھیڑ نسل کے جذعہ جانور مدینہ میں لایا، لیکن میرا معاملہ تو مندا پڑ گیا،سو میں سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ملا اور ان سے سوال کیا، انھوں نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بھیڑ نسل کا جذعہ بہترین قربانی ہے۔ پھر تو لوگ مجھ پر ٹوٹ پڑے اور ان کو خریدنا شروع کر دیا۔
Haidth Number: 4667
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۶۷) اسنادہ ضعیف لجھالۃ کدام بن عبد الرحمن وأبی کباش، أخرجہ الترمذی: ۱۴۹۹ (انظر: ۹۷۳۹)

Wazahat

فوائد:… یہ بکری کی نسل کا جذعہ تھا اور یہ خصوصی رخصت تھی، عام حکم نہیں تھا، جیسا کہ اگلی احادیث سے معلوم ہوگا۔