Blog
Books
Search Hadith

جانور کی اس عمر کا بیان جو قربانی میں کفایت کرتی ہے

۔ (۴۶۷۱)۔ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُزَیْنَۃَ، أَوْ جُھَیْنَۃَ، قَالَ: کَانَ أَصْحابُ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا کَانَ قَبْلَ الأَضْحَی بِیَوْمٍ، أَوْ بِیَوْمَیْنِ أَعْطَوْا جَذَعَیْنِ وَ أَخَذُوا ثَنِیًّا، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ الْجَذَعَۃَ تُجْزِیُٔ مِمَّا تُجْزِیُٔ مِنْہُ الثَّنِیَّۃُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۱۱)

۔ مزینہ یا جہینہ قبیلے کا ایک آدمی بیان کرتا ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ عید الاضحی سے ایک دو دن پہلے دو دو جذعے دے کر ایک ایک دوندا جانور لے رہے تھے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک جذعہ بھی اس چیز سے کفایت کرتا ہے، جس سے دو دانتا کفایت کرتا ہے۔
Haidth Number: 4671
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۷۱) اسنادہ قوی، أخرجہ أبوداود: ۲۷۹۹، وابن ماجہ: ۳۱۴۰، والنسائی: ۷/ ۲۱۹ (انظر: ۲۳۱۲۳)

Wazahat

فوائد:… اگلی حدیث میں اس جذعہ کو بھیڑ کی نسل کے ساتھ خاص کیا گیا ہے ۔