Blog
Books
Search Hadith

ان جانوروں کا بیان کہ عیب کی وجہ سے جن کی قربانی نہیں کی جا سکتی اور جن کی قربانی مکروہ ہے اور جن کی مستحبّ ہے

۔ (۴۶۷۸)۔ عَنْ أَبِيْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: اشْتَرَیْتُ کَبْشًا أُضَحِّي بِہِ، فَعَدَا الذَّئْبُ فَأَخَذَ الألْیَۃَ، قَالَ: فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((ضَحِّ بِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۹۴)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے قربانی کرنے کے لیے ایک دنبہ خریدا، لیکن بھیڑئیے نے اس پر حملہ کیا اور اس کا سرین کاٹ کر لے گیا،پھر جب میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اس کی قربانی کر سکتے ہو۔
Haidth Number: 4678
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۷۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف جابر بن یزید الجعفی، وجھالۃ محمد بن قرظۃ، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۱۴۶ (انظر: ۱۱۲۷۴)

Wazahat

Not Available