Blog
Books
Search Hadith

ان جانوروں کا بیان کہ عیب کی وجہ سے جن کی قربانی نہیں کی جا سکتی اور جن کی قربانی مکروہ ہے اور جن کی مستحبّ ہے

۔ (۴۶۸۰)۔ عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : دَمُ عَفْرَائَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ دَمِ سَوْدَاوَیْنِ۔ (مسند أحمد: ۹۳۹۳)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہلکا خاکستری رنگ کا جانور کالے رنگ کے دو جانوروں سے زیادہ پسندیدہ اور افضل ہے۔
Haidth Number: 4680
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۶۸۰) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ الحاکم: ۴/۲۲۷، والبیھقی: ۹/ ۲۷۳ (انظر: ۹۴۰۴)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ جب اللہ تعالیٰ کے نام پر یا اس کے حکم پر کوئی جانور ذبح کیا جائے تو خاکستری رنگ کا اہتمام کرنا چاہیے، مثلا: قربانی، ہَدی، نذر، صدقہ۔