Blog
Books
Search Hadith

تین دنوں سے زیادہ قربانیوں کا گوشت کھانے سے ممانعت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان

۔ (۴۷۰۱)۔ عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لا یَأْکُلْ أَحَدُکُمْ مِنْ أُضْحِیَّتِہِ فَوْقَ ثَلَاثَۃِ أَیَّام۔))وَکَانَ عَبْدُ اللّٰہِ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ مِنَ الْیَوْمِ الثَّالِثِ، لا یَأْکُلُ مِنْ لَحْمِ ھَدْیِہِ۔ (مسند أحمد: ۴۶۴۳)

۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی تین ایام سے زائد تک اپنی قربانی کا گوشت نہ کھائے۔ امام نافع کہتے ہیں: جب تیسرے دن کاسورج غروب ہو جاتا تو سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اپنی قربانی کا گوشت نہیں کھاتے تھے۔
Haidth Number: 4701
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۰۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۹۷۰(انظر: ۴۶۴۳)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تین دنوں سے زائد قربانیوں کا گوشت ذخیرہ کرنے سے منع کر دیا تھا، لیکن یہ حکم منسوخ ہو چکا ہے، محکم حکم کا بیان اگلے باب میں ہے۔