Blog
Books
Search Hadith

تین ایام سے زائد تک قربانی کا گوشت کھانے کی ممانعت کے منسوخ ہو جانے کا بیان

۔ (۴۷۰۸)۔ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِيْ یَزِیْدَ الأنصَارِيِّ، عَنِ امْرَأَتِہِ، أَنَّھَا سَأَلَتْ عَائِشَۃَ عَنْ لُحُوْمِ الأضَاحِيِّ، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: قَدِمَ عَلَیْنَا عَلِيٌّ مِنْ سَفَرٍ، فَقَدَّمْنَا إِلَیْہِ مِنْہُ۔ فَقَالَ: لا آکُلُہُ حَتّٰی أَسْأَلَ عَنْہُ رَسُوْلَ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: فَسَأَلَہُ عَنْہُ۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((کُلُوْہُ مِنْ ذِي الْحِجَّۃِ إِلٰی ذِي الْحِجَّۃِ۔)) (مسند أحمد: ۲۵۷۳۳)

۔ یزید بن ابی یزید انصاری اپنی بیوی سے بیان کرتے ہیں کہ اس نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے قربانیوں کے گوشت کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے کہا: سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کسی سفر سے ہمارے پاس واپس آئے، ہم نے ان کو قربانی کا گوشت پیش کیا، انھوں نے کہا: میں اس وقت تک یہ نہیں کھاؤں گا، جب تک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھ نہیں لوں گا، پھر جب انھوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اس گوشت کو ایک ذوالحجہ سے دوسرے ذوالحجہ تک کھا سکتے ہو۔
Haidth Number: 4708
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۰۸) تخریج: حدیث حسن (انظر: ۲۵۲۱۸)

Wazahat

فوائد:… یعنی قربانی کا گوشت پورا سال کھایا جا سکتا ہے، گوشت کو خشک کر کے کئی مہینوں تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔