Blog
Books
Search Hadith

تین ایام سے زائد تک قربانی کا گوشت کھانے کی ممانعت کے منسوخ ہو جانے کا بیان

۔ (۴۷۱۴)۔ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، أَخْبَرَنِيْ عَطَائٌ، أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ یَقُوْلُ: کُنَّا لَا نَأْکُلُ مِنْ لُحُوْمِ الْبُدْنِ إِلاَّ ثَلَاثَ مِنًی، فَرَخَّصَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((کُلُوْا وَتَزَوَّدُوْا۔)) قَالَ: فَأَکَلْنَا وَ تَزَوَّدْنَا۔ (مسند أحمد: ۱۴۴۶۵)

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم صرف مِنٰی کے تین دنوں تک قربانی کا گوشت کھاتے تھے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں رخصت دے دی اور فرمایا: کھاؤ اور زادِ راہ کے طور پر لے جاؤ۔ پس ہم نے کھایا اور زادِ راہ کے طور پر لے گئے۔
Haidth Number: 4714
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۱۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۷۱۹، ومسلم: ۱۹۷۲ (انظر: ۱۴۴۱۲)

Wazahat

فوائد:… اس باب کی تمام احادیث ِ مبارکہ سے ثابت ہوا کہ جب تک آدمی چاہے قربانی کا گوشت استعمال کر سکتا ہے، ہاں یہ ضروری ہے کہ اس کی کچھ مقدار مستحق افراد کو دے دے۔