Blog
Books
Search Hadith

میت کی وصیت کی بناء پر اس کی طرف سے قربانی کرنا اور قربانی کا گوشت اچکنے کی اجازت دینے والوں کا اور اچک لینے کی ممانعت کا بیان

۔ (۴۷۱۵)۔ (ز) عَنْ حَنَشٍ، قَالَ: رَأَیْتُ عَلَیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ یُضَحِِّيْ بِکَبْشَیْنِ، فَقُلْتُ لَہُ: مَا ھٰذَا؟ فَقَالَ: أَوْصَانِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ أُضَحِّيَ عَنْہُ۔ (مسند أحمد: ۱۲۸۶)

۔ حنش سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا کہ انھوں نے دو دنبوں کی قربانی کی، میں نے ان سے کہا: یہ کیا ہے؟ انھوں نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے وصیت کی کہ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے قربانی کروں۔
Haidth Number: 4715
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۱۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ابی الحسنائ، وشریکُ النخعی سییء الحفظ، أخرجہ أبوداود: ۲۷۹۰، والترمذی: ۱۴۹۵(انظر: ۱۲۸۶)

Wazahat

فوائد:… یہ حدیث تو ضعیف ہے، لیکن کسی بھی نیک کام کی وصیت کی جا سکتی ہے۔