Blog
Books
Search Hadith

بچے اور بچی کی طرف سے عقیقہ کرنے کا حکم

۔ (۴۷۲۸)۔ عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ نُعِقَّ عَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃً، وَ عَنِ الْغُلامِ شَاتَیْنِ، وَ أَمَرَنَا بِالْفَرَعِ مِنْ کُلِّ خَمْسِ شِیَاہٍ شَاۃٌ۔ (مسند أحمد: ۲۵۷۶۴)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم کو حکم دیا کہ ہم عقیقہ میں بچی کی طرف سے ایک بکری اور بچے کی طرف سے دو بکریاں ذبح کریں، نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ہر پانچ بکریوں میں سے ایک بکری بطورِ فرع ذبح کریں۔
Haidth Number: 4728
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۲۸) تخریج: حدیث العقیقۃ صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف، أخرج حدیث العقیقۃ ابن ماجہ: ۳۱۶۳ (انظر: ۲۵۲۵۰)

Wazahat

فوائد:… شَاۃ کے لفظ کا اطلاق دو جنسوں پر ہوتا ہے، بکری اور بھیڑ، اس لیے عقیقہ میں بکرا، بکری، بھیڑ اور دنبہ میں کوئی جانور ذبح کیا جا سکتا ہے۔