Blog
Books
Search Hadith

عقیقہ کا وقت، بچے کا نام رکھنا، اس کو سر مونڈنا اور اس کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی کا صدقہ کرنا

۔ (۴۷۳۵)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ لَمَّا وُلِدَ أَرَادَتْ أُمُّہُ فَاطِمَۃُ أَنْ تَعُقَّ عَنْہُ بِکَبْشَیْنِ، فَقَالَ: ((لا تَعُقِّي عَنْہُ، وَلٰکِنِ احْلِقِي شَعْرَ رَأْسِہِ، ثُمَّ تَصَدَّقِي بِوَزْنِہِ مِنَ الْوَرِقِ فِي سَبِیْلِ اللّٰہِ۔)) ثُمّ وُلِدَ حُسَیْنٌ بَعْدَ ذٰلِکَ فَصَنَعَتْ مِثْلَ ذٰلِکَ۔ (مسند أحمد: ۲۷۷۳۸)

۔ (دوسری سند) جب سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما پیدا ہوئے تو ان کی ماں سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے ان کی طرف دو دنبوں کا عقیقہ کرنا چاہا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اس کی طرف عقیقہ نہ کرو، بلکہ اس کے سر کو مونڈو اور پھر اس کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی کا اللہ کے راستے میں صدقہ کرو۔ پھر جب سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پیدا ہوئے تو سیدہ نے اسی طرح کیا۔
Haidth Number: 4735
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۳۵) تخریج:انظر الحدیث بالطریق الأول شَعْرِہِ فِضَّۃً۔)) قَالَ فَوَزَنَتْہُ فَکَانَ وَزْنُہُ دِرْہَمًا أَوْ بَعْضَ دِرْہَمٍ۔ … اے فاطمہ ! اس کے سر کو مونڈو اور اس کے بالوں کے برابر چاندی کا صدقہ کرو۔ پس جب انھوں نے وزن کیا تو بالوں کا وزن درہم یا درہم کا کچھ حصہ تھا۔ (ترمذی: ۱۵۱۹) یہ سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی ولادت کا واقعہ ہے۔

Wazahat

فوائد:… درج ذیل روایت صحیح ہے۔