Blog
Books
Search Hadith

عقیقہ کا وقت، بچے کا نام رکھنا، اس کو سر مونڈنا اور اس کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی کا صدقہ کرنا

۔ (۴۷۳۶)۔ عَنْ سَمُرَۃَ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((کُلُّ غُلَامٍ رَھِیْنٌ بِعَقِیْقَتِہِ، تُذْبَحُ عَنْہُ یَوْمَ السَّابِعِ، وَیُحْلَقُ رَأْسُہُ وَ یُسَمّٰی۔)) (مسند أحمد: ۲۰۴۰۱)

۔ سیدنا سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر بچہ اپنے عقیقہ کے ساتھ گروی ہوتا ہے، ساتویں دن اس کی طرف سے جانور کو ذبح کیا جائے اوراس کا سر مونڈا جائے اور اس کا نام رکھا جائے۔
Haidth Number: 4736
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۳۶) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ أبوداود: ۲۸۳۷، وابن ماجہ: ۳۱۶۵، والترمذی: ۱۵۲۲(انظر: ۲۰۱۳۹)

Wazahat

فوائد:… ساتویں دن سے پہلے بھی نام رکھا جا سکتا ہے، اگلے باب میںاس کے دلائل موجود ہیں۔