Blog
Books
Search Hadith

عقیقہ کا وقت، بچے کا نام رکھنا، اس کو سر مونڈنا اور اس کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی کا صدقہ کرنا

۔ (۴۷۳۷)۔ عَنْ سَمُرَۃَ، أَنَّ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((کُلُّ غُلامٍ مُرْتَھَنٌ بِعَقِیْقَتِہِ، تُذْبَحُ یَوْمَ سَابِعِہِ، وَ یُحْلَقُ رَأْسُہُ وَ یُدَمّٰی۔)) (مسند أحمد: ۲۰۴۵۶)

۔ سیدنا سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر بچہ اپنے عقیقہ کے ساتھ گروی ہوتا ہے، ساتویں دن اس کی طرف سے جانور ذبح کیا جائے اور اس کا سر مونڈا جائے اور اس کو خون آلودہ کیا جائے۔
Haidth Number: 4737
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۳۷) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:… امام مالک، امام شافعی اور امام احمد j نے عقیقہ کے گوشت کے بارے میں اس چیز کو مستحب سمجھا ہے کہ سارا گوشت پکا لیا جائے،پھر اس میں سے فقراء و مساکین پر بھی صدقہ کیا جائے، ہمسائیوں کو بھی دیا جائے اور عقیقہ کرنے والے خود بھی کھائیں۔