Blog
Books
Search Hadith

ولادت کے بعد بچے کے دونوں کانوں میں اذان دینا اور پھر اس کے بعد گڑتی دینا

۔ (۴۷۳۹)۔ عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہ بْنِ أَبِيْ رَافِعٍ، عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَذَّنَ فِي أُذُنَيِ الْحَسَنِ حِیْنَ وَ لَدَتْہُ فَاطِمَۃُ بِالصَّلَاۃِ۔ (مسند أحمد: ۲۴۳۷۱)

۔ سیدنا ابو رافع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو جنم دیا تو میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے دونوں کانوں میں اذان دی۔
Haidth Number: 4739
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۳۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف عاصم بن عبید اللہ ، أخرجہ أبوداود: ۵۱۰۵، الترمذی: ۱۵۱۴(انظر: ۲۴۳۷۱)

Wazahat

فوائد:… نو مولود کے کان میں اذان دینا، اس اعتبار سے یہ ایک اہم مسئلہ ہے کہ قدیم و جدید زمانے میںجمہور امت نے اس پر عمل کیا ہے اور اہل علم نے اپنی کتب میں اس سے متعلقہ عنوان قائم کیے ہیں اور اس کو مستحبّ سمجھا ہے، جبکہ اس کے حق میں کوئی مضبوط حدیث نہیں ہے۔