Blog
Books
Search Hadith

ولادت کے بعد بچے کے دونوں کانوں میں اذان دینا اور پھر اس کے بعد گڑتی دینا

۔ (۴۷۴۲)۔ عَنْ أَبِيْ مُوْسَی الأشْعَريِّ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: وُلِدَ لِي غُلامٌ، فَأَتَیْتُ بِہِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسَمَّاہُ إِبْرَاھِیْمَ وَ حَنَّکَہُ بِتَمْرَۃٍ۔ (مسند أحمد: ۱۹۷۹۹)

۔ سیدنا ابو موسی اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میرا ایک بچہ پیدا ہوا، جب میں اس کو لے کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کے پاس آیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور اس کو کھجور کی گڑتی دی۔
Haidth Number: 4742
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۴۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۴۶۷، ۶۱۹۸، ومسلم: ۲۱۴۵(انظر: ۱۹۵۷۰)

Wazahat

فوائد:… صحابۂ کرام اس چیز کا اہتمام کرتے تھے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے بچوں کو گڑتی دیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے وجود اور لعاب کی برکت تو بے مثال ہے، لیکن ہمیں بھی اس مقصد کے لیے نیک شخصیات کا انتخاب کرنا چاہیے۔