Blog
Books
Search Hadith

محمد نام رکھنا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے نام اور کنیت کو جمع کرنے کی ممانعت کا بیان

۔ (۴۷۵۰)۔ عَنْ أَبِي ھُرَیْرَۃَ: عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لا تَجْمَعُوْا بَیْنَ اسْمِي وَ کُنْیَتِيْ، فَإِنِّي أَنَا أَبُو الْقَاسِمِ، اَللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ یُعْطِيْ، وَ أَنَا أَقْسِمُ۔)) (مسند أحمد: ۹۵۹۶)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے نام اور میری کنیت کو جمع نہ کرو، پس بیشک میں ابو القاسم ہوں، اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے اور میں تقسیم کرتا ہوں۔
Haidth Number: 4750
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۵۰) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الترمذی: ۲۸۴۱ (انظر: ۹۵۹۸)

Wazahat

فوائد:… تقسیم سے مراد یہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دین اور فقہ کی تعلیم دیتے ہیں، باقی فقہ میں کسی کا مرتبہ زیادہ ہونا اور کسی کا کم ہونا، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، تقسیم کا یہ معنی درج ذیل روایت کی روشنی میں کیا گیا ہے: