Blog
Books
Search Hadith

محمد نام رکھنا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے نام اور کنیت کو جمع کرنے کی ممانعت کا بیان

۔ (۴۷۵۵)۔ وَعَنْہُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ ((مَنْ تَسَمَّی بِاسْمي فَلا یَتَکَنَّی بِکُنْیَتِيْ، وَ مَن اکْتَنَي بِکُنْیَتِيْ فَلَا یَتَسَمّٰی بِاسْمي۔)) (۴۷۵۶)۔ عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَثلہ۔ (مسند أحمد: ۱۴۴۰۹)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے میرے نام پر نام رکھا، وہ میری کنیت نہ رکھے اور جو میری کنیت رکھے، وہ میرا نام نہ رکھے۔
Haidth Number: 4755
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

Not Available

Wazahat

فوائد:… فوائد:… بہتر یہ ہے کہ سابقہ احادیث کے عام حکم کا لحاظ کر کے ان احادیث کے جواز پر عمل نہ کیا جائے، ممکن ہے کہ پہلے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس طرح کی اجازت دی ہو، لیکن پھر حدیث نمبر (۴۷۵۱) کے واقعہ کے بعد عموم کے ساتھ ابو القاسم کنیت سے منع کر دیا ہو، حدیث نمبر (۴۷۵۸) سے بھی اس قسم کا اشارہ ملتا ہے،جس میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی وفات کے بعد اس کنیت کی اجازت دے رہے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔