Blog
Books
Search Hadith

اس معاملے میں رخصت کا بیان

۔ (۴۷۵۸)۔ عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، أَرَأَیْتَ إِنْ وُلِدَ لِي بَعْدَکَ وَلَدٌ أُسَمِّیہِ بِاسْمِکَ ، وَ أُکَنِیَہِ بِکُنْیَتِکَ؟ قَالَ: ((نَعَمْ۔)) فَکَانَتْ رُخْصَۃً مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِعَلِيٍّ۔ (مسند أحمد: ۷۳۰)

۔ ابن حنفیہ ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ سے مروی کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر آپ کے بعد میرا بیٹا ہو تو میں اس کا نام بھی آپ والا رکھوں اور کنیت بھی آپ والی رکھوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ٹھیک ہے۔ راوی کہتا ہے: یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو رخصت تھی۔
Haidth Number: 4758
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۵۸) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ أبوداود: ۴۹۶۷، والترمذی: ۲۸۴۳(انظر: ۷۳۰)

Wazahat

فوائد:… اس رخصت کو سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ خاص کرنا، یہ راوی کا ذاتی فہم ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کیے گئے سوال اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جواب کا تقاضا یہ نہیں ہے۔