Blog
Books
Search Hadith

وہ افراد جن کے نام نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رکھے اور وہ افراد کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسی مصلحت کی وجہ سے جن کے نام تبدیل کیے

۔ (۴۷۶۴)۔ عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: کَانَ اسْمُ زَیْنَبَ بَرَّۃَ، فَسَمَّاھَا النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زَیْنَبَ۔ (مسند أحمد: ۹۵۵۶)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ زینب کا نام برّہ تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کا نام زینب رکھا۔
Haidth Number: 4764
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۶۴) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۱۴۱(انظر: ۹۵۶۰)

Wazahat

فوائد:… بَرَّۃ کا معنی نیکی یا نیک وصالح ہے۔ صحیح مسلم کی روایت کے مطابق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس نام سے نہی کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ((لَا تُزَکُّوا اَنْفُسَکُم وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِاَھْلِ الْبِرِّ مِنْکُمْ۔)) … اپنے نفسوں کے پاک ہونے کا اظہار مت کرو، اللہ بہتر جانتا ہے کہ تم میں نیکی والا کون ہے۔