Blog
Books
Search Hadith

وہ افراد جن کے نام نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رکھے اور وہ افراد کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسی مصلحت کی وجہ سے جن کے نام تبدیل کیے

۔ (۴۷۶۷)۔ عَنْ لَیْلَی امْرَأَۃِ بَشِیْرِ ابْنِ الْخَصَاصِیَّۃِ، عَنْ بَشِیْرِ قَالَ وَ کَانَ قَدْ أَتَی النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: اسْمُہُ زَحْمٌ، فَسَمَّاہُ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَشِیْرًا۔ (مسند أحمد: ۲۲۳۰۲)

۔ سیدنا بشیر بن خصاصیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیوی سیدہ لیلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اپنے خاوند سے بیان کرتی ہے کہ وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے، جبکہ ان کا اصل نام زحم تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کا نام بشیر رکھا۔
Haidth Number: 4767
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۶۷) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ البخاری فی الادب المفرد : ۸۳۰، والطبرانی: ۲۴/۵۳۲ (انظر: ۲۱۹۵۶)

Wazahat

فوائد:… زَحْم کا معنی ازدحام اور بھیڑ لگائے ہوئے لوگ ہے، جبکہ بشیر کا معنی خوشخبری سنانے والے کے ہیں۔