Blog
Books
Search Hadith

وہ افراد جن کے نام نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رکھے اور وہ افراد کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسی مصلحت کی وجہ سے جن کے نام تبدیل کیے

۔ (۴۷۶۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ سَلامٍ قَالَ : قَدِمْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّیہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَیْسَ اسْمِيْ (عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ سَلامٍ)، فَسَمَّانِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ سَلامٍ)۔ (مسند أحمد: ۲۴۱۹۰)

۔ سیدنا عبد اللہ بن سلام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہے: جب میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا تو میرا نام عبد اللہ بن سلام نہیں تھا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا نام عبد اللہ بن سلام رکھا۔
Haidth Number: 4769
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۶۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ابن اخی عبد اللہ بن سلام، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۷۳۴، والترمذی: ۳۲۵۶، ۳۸۰۳ (انظر: ۲۳۷۸۲)

Wazahat

فوائد:… طبرانی کی ایک روایت میں ہے: سیدنا عبد اللہ بن سلام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جاہلیت میں میرا نام غیلان تھا، پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا نام عبد اللہ رکھا۔