Blog
Books
Search Hadith

وہ افراد جن کے نام نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رکھے اور وہ افراد کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسی مصلحت کی وجہ سے جن کے نام تبدیل کیے

۔ (۴۷۷۰)۔ عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ: سَمِعَ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَجُلاً یَقُوْلُ لِرَجُلٍ: مَا اسْمُکَ؟ قَالَ: شِھَابٌ، فَقَالَ: ((أَنْتَ ھِشَامٌ۔)) (مسند أحمد: ۲۴۹۶۹)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سنا کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو کہا: تیرا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: میرا نام شہاب ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو ہشام ہے۔
Haidth Number: 4770
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۷۰) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ الحاکم: ۴/ ۲۷۶، والبخاری فی الادب المفرد : ۸۲۵، والطبرانی فی الاوسط : ۲۴۰۸(انظر: ۲۴۴۶۵)

Wazahat

فوائد:… شہاب کے معنی آگ کے شعلہ کے ہیں اور آگ کے ذریعے عذاب دیا جاتا ہے، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس نام کو ناپسند کیا۔