Blog
Books
Search Hadith

جہاد کا واجب ہونا اور اس کی رغبت دلانا

۔ (۴۷۹۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لا ھِجْرَۃَ بَعْدَ الْفَتْحِ، وَلٰکِنْ جِھَادٌ وَ نِیَّۃٌ، وَ إِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوْا۔)) (مسند أحمد: ۳۳۳۵)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں ہے، البتہ جہاد اور نیت ہے اور جب تم سے نکلنے کا مطالبہ کیا جائے تو تم نکل پڑو۔
Haidth Number: 4795
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷۹۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۷۸۳، ۲۸۲۵، و مسلم: ص ۱۴۸۸(انظر: ۳۳۳۵)

Wazahat

فوائد:… فتح مکہ کے بعد مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کا حکم ختم ہو گیا، کیونکہ مکہ مکرمہ خود دار الاسلام بن گیا، البتہ کسی بھی دار الحرب سے دار الاسلام کی طرف ہجرت کا حکم باقی ہے۔