Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کی راہ میں رباط اور پہرے کی فضیلت کا بیان

۔ (۴۸۰۴)۔ عَنِ ابْنِ أَبِيْ زَکَرِیَّا الْخُزَاعِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ الْخَیْرِ، أَنَّہُ سَمِعَہُ وَ ھُوَ یُحَدِّثُ شُرَحْبِیْلَ بْنَ السِّمْطِ، وَھُوَ مُرَابِطٌ عَلَی السَّاحِلِ یَقُوْلُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ رَابَطَ یَوْمًا أَوْ لَیْلَۃٌ، کَانَ لَہُ کَصِیَامِ شَھْرِ لِلْقَاعِدِ، وَ مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ أَجْرَی اللّٰہ لَہُ أَجْرَہُ، وَ الَّذِيْ کَانَ یَعْمَلُ أَجْرَ صَلاتِہِ وَ صِیَامِہِ وَ نَفَقَتِہِ، وَ وُقِيَ مِنْ فَتَّانِ الْقَبْرِ، وَ أَمِنَ مِنَ الْفَزَعِ الأکْبَرِ۔)) (مسند أحمد: ۲۴۱۲۸)

۔ سیدنا سلیمان خیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے سیدنا شرحبیل بن سمط ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بیان کیا، جبکہ وہ ساحل کی سرحدی چوکی پر مقیم تھے، انھو ں نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے ایک دن یا ایک رات کے لیے سرحد پر قیام کیا، اس کے لیے پیچھے بیٹھنے والے کے ایک ماہ کے روزوں کے برابر اجر ہو گا اور جو اسی رباط کے دوران فوت ہو گیا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کے عمل کا اجر جاری کر دے گا، یعنی اس کی نماز، روزے اور مال خرچ کرنے کا اجر، اس کو قبر کے فتنے سے بچایا جائے گا اور وہ بڑی گھبراہٹ سے امن میں رہے گا۔
Haidth Number: 4804
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۰۴) حدیث صحیح، أخرجہ الترمذی: ۱۶۶۵، وأخرجہ بنحوہ مسلم: ۱۹۱۳ (انظر:۲۳۷۲۷)

Wazahat

فوائد:… بڑی گھبراہٹ سے مراد صورِ اسرافیل اور قیامِ قیامت ہے، دیکھیں حدیث نمبر ۴۸۸۴۔