Blog
Books
Search Hadith

قضائے حاجت کے لیے نرم جگہ کو تلاش کرنے کا بیان اور ان مقامات کی تفصیل جہاں قضائے حاجت جائز نہیں ہے

۔ (۴۸۲)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِتَّقُوْا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَ۔)) قِیْلَ: مَا الْمَلَاعِنُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((أَنْ یَقْعُدَ أَحَدُکُمْ فِیْ ظِلٍّ یُسْتَظَلُّ فِیْہِ أَوْ فِیْ طَرِیْقٍ أَوْ فِیْ نَقْعِ الْمَائِ۔)) (مسند أحمد: ۲۷۱۵)

سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: لعنت والے تین مقامات سے بچو۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ لعنت والے مقامات کیا ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جس سائے کو استعمال کیا جاتا ہو، اس میں یا راستے میں یا پانی کے گھاٹ میں پیشاب کرنا۔
Haidth Number: 482
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۲) تخریج: حسن لغیرہ (انظر: ۲۷۱۵)

Wazahat

فوائد:…مقامات سے مراد ایسے افعال ہیں کہ جن کی وجہ سے فاعل پر لعن طعن کی جاتی ہے۔