Blog
Books
Search Hadith

قضائے حاجت کے لیے نرم جگہ کو تلاش کرنے کا بیان اور ان مقامات کی تفصیل جہاں قضائے حاجت جائز نہیں ہے

۔ (۴۸۳)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِتَّقُوْا اللَّعَّانَیْنِ۔)) قَالُوْا: وَمَا اللَّعَّانَانِ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اَلَّذِیْ یَتَخَّلَّی فِیْ طَرِیْقِ النَّاسِ أَوْ فِیْ ظِلِّہِمْ۔)) (مسند أحمد: ۸۸۴۰)

سیدناابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: دو لعنت کرنے والی چیزوں سے بچو۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ لعنت کرنے والی چیزیں کون سی ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جو آدمی لوگوں کے راستے میں یا سائے میں قضائے حاجت کرتا ہے۔
Haidth Number: 483
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۶۹(انظر: ۸۸۵۳)

Wazahat

فوائد:…معلوم ہوا کہ تین مقاما ت پر قضائے حاجت نہیں کرنی چاہیے: ایسا سایہ کہ جس کو بطورِ سایہ استعمال کیا جاتا ہو، راستہ اور پانی کا گھاٹ۔ یہ بھی ان احادیث کی فقہ ہے کہ قضائے حاجت کے بعد لیٹرین کی مکمل صفائی کرنی چاہیے، تاکہ بعد میں آنے والے کو تکلیف نہ ہو۔