Blog
Books
Search Hadith

مجاہد کی اعانت، اس کو تیار کرنے، اس کے اہل و عیال کا جانشیں بننے اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت

۔ (۴۸۵۳)۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدِ نِ الْجُہَنِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ جَہَّزَ غَازِیًا أَوْ خَلَفَہٗ فِیْ أَہْلِہٖ کُتِبَ لَہُ مِثْلُ أَجْرِہٖ اِلَّا أَنَّہٗ لَا یُنْقَصُ مِنْ أَجْرِ الْغَازِیْ شَیْئٌ۔)) (مسند أحمد:۱۷۱۵۸)

۔ سیدنا زیدبن خالد جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے غازی کو تیار کیا یا اس کے اہل میں اس کا جانشیں بنا، اس کو غازی کے اجر جتنا ثواب ملے گا، جبکہ غازی کے اجر میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔
Haidth Number: 4853
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۵۳) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ الترمذی: ۸۰۷، ۱۶۳۰النسائی:۳۳۳۱، وابن ماجہ: ۲۷۵۹(انظر: ۱۷۰۳۳)

Wazahat

فوائد:… ہر آدمی جنگ کے لیے جا سکتا ہے نہ اس کی ضرورت ہے، لہٰذا جو لوگ باقی بچ جائیں وہ مجاہدین کا تیاری کا سامان تیار کریں اور ان کے اہل و عیال کے لیے ضروریات مہیا کریں، اس طرح سب لوگ جہاد میں شریک ہو جائیں گے۔