Blog
Books
Search Hadith

مجاہد کی اعانت، اس کو تیار کرنے، اس کے اہل و عیال کا جانشیں بننے اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت

۔ (۴۸۶۰)۔ عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ أَبُوْالْقَاسِمِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَوْ کَانَ أُحُدٌ عِنْدِیْ ذَہَبًا لَسَرَّنِیْ أَنْ أُنْفِقَہٗ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ، وَأَنْ لَّا یَأْتِیَ عَلَیْہِ ثَلَاثَۃٌ وَعِنْدِیْ مِنْہُ دِیْنَارٌ وَلَا دِرْہَمٌ اِلَّا شَیْئٌ أُرْصِدُہٗ فِیْ دَیْنٍ یَکُوْنُ عَلَیَّ۔)) (مسند أحمد: ۷۴۷۸)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو القاسم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو تو یہ بات مجھے خوش کرے گی کہ میں اس کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کر دوں اور اس حال میں مجھ پر تیسرا دن نہ آئے کہ میرے پاس ااس میں سے کوئی دینار اور درہم ہو، ما سوائے اس چیز کے، جس کو میں قرضہ کی ادائیگی کے لیے روک لوں۔
Haidth Number: 4860
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۶۰) تخریج: صحیح، أخرجہ بنحوہ البخاری: ۲۳۸۹، ۶۴۴۵(انظر: ۷۴۸۴)

Wazahat

فوائد:… یہ صرف نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خواہش تھی، لیکن عملی طور پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس جتنا مال و دولت آیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کو بہت جلد تقسیم کر دیا، جہاد کے لیے بھی اور دوسرے مقاصد کے لیے بھی۔