Blog
Books
Search Hadith

مجاہد کی اعانت، اس کو تیار کرنے، اس کے اہل و عیال کا جانشیں بننے اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت

۔ (۴۸۶۱)۔ عَنْ أَبِیْ مَسْعُوْدِ نِ الْأَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، أَنَّ رَجُلًا تَصَدَّقَ بِنَاقَۃٍ مَخْطُوْطَۃٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَتَأْتِیَنَّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِسَبْعِمِائَۃِ نَاقَۃٍ مَخْطُوْطَۃٍ۔)) (مسند أحمد: ۲۲۷۱۴)

۔ سیدنا ابو مسعود انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے لگام زدہ اونٹنی اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: تو قیامت کے روز سات سو لگام زدہ اونٹنیوں کے ساتھ آئے گا۔
Haidth Number: 4861
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۶۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۸۹۲(انظر: ۲۲۳۵۷)

Wazahat

فوائد:… عام طور پر اونٹنی کو اس وقت لگام ڈالی جاتی ہے، جب وہ قوی ہو جائے اور اس قابل ہو جائے کہ اس پر سامان وغیرہ لادا جا سکے۔