Blog
Books
Search Hadith

مجاہد کی اعانت، اس کو تیار کرنے، اس کے اہل و عیال کا جانشیں بننے اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت

۔ (۴۸۶۳)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْأَنْصَارِیِّ حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ أَرَادَ الْغَزْوَ، فَقَالَ: ((یَا مَعْشَرَ الْمُہَاجِرِینَ وَالْأَنْصَارِ! إِنَّ مِنْ إِخْوَانِکُمْ قَوْمًا لَیْسَ لَہُمْ مَالٌ وَلَا عَشِیرَۃٌ، فَلْیَضُمَّ أَحَدُکُمْ إِلَیْہِ الرَّجُلَیْنِ أَوْ الثَّلَاثَۃَ)) فَمَا لِأَحَدِنَا مِنْ ظَہْرِ جَمَلِہِ إِلَّا عُقْبَۃٌ کَعُقْبَۃِ أَحَدِہِمْ۔ قَالَ: فَضَمَمْتُ اثْنَیْنِ أَوْ ثَلَاثَۃً اِلَیَّ وَمَا لِیْ اِلَّا عُقْبَۃٌ کَعُقْبَۃِ أَحَدِہِمْ۔ (مسند أحمد: ۱۴۹۲۴)

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک غزوے کا ارادہ کیا اور فرمایا: اے مہاجروں اور انصاریوں کی جماعت! بیشک تمہارے بعض بھائی ایسے بھی ہیں، جن کے پاس نہ کوئی مال ہے، نہ ان کا کوئی رشتہ دار ہے، اس لیے ہر آدمی اپنے ساتھ دو یا تین افراد کو ملا لے۔ پس ہم میں سے ہر آدمی کی ان دو یا تین افراد کی وجہ سے اپنے اونٹ پر سواری کرنے کی باری ہوتی تھی، سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے بھی اپنے ساتھ دو یا تین افراد ملا لیے اور میری بھی ان کی طرح سواری کرنے کی ایک باری ہوتی تھی۔
Haidth Number: 4863
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۶۳) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ أبوداود: ۲۵۳۴(انظر: ۱۴۸۶۳)

Wazahat

فوائد:… سواریوں کی قلت ہونے کی وجہ سے اونٹ کا مالک بھی دوسرے مجاہدین کی طرح صرف اپنی باری پر سواری کرتا تھا، یہ وہ پاکیزہ نفوس تھے، جو دوسروں کی ضروریات کو اپنی حاجات پر ترجیح دیتے تھے۔