Blog
Books
Search Hadith

شہادت اور شہداء کی فضیلت کے ابواب اللہ تعالیٰ کی راہ میں ملنے والی شہادت کی فضیلت

۔ (۴۸۷۰)۔ عَنْ أَنَسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یُؤْتٰی بِالرَّجُلِ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، فَیَقُولُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: یَا ابْنَ آدَمَ کَیْفَ وَجَدْتَ مَنْزِلَکَ؟ فَیَقُولُ: یَا رَبِّ خَیْرَ مَنْزِلٍ، فَیَقُولُ: سَلْ وَتَمَنَّہْ، فَیَقُولُ: مَاأَسْأَلُ وَأَتَمَنّٰی إِلَّا أَنْ تَرُدَّنِی إِلَی الدُّنْیَا فَأُقْتَلَ فِی سَبِیلِکَ عَشْرَ مَرَّاتٍ لِمَا یَرٰی مِنْ فَضْلِ الشَّہَادَۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۲۳۶۷)

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے روز اہل جنت میں سے ایک آدمی کو لایا جائے گا اور اللہ تعالیٰ اس سے کہے گا: اے ابن آدم! تو نے اپنی منزل کو کیسا پایا؟ وہ کہے گا: اے میرے ربّ! بہترین منزل ہے، اللہ تعالیٰ کہے گا: تو مزید سوال کر اور تمنا کر، وہ کہے گا: میں کون سا سوال کروں اور کون سی تمنا کروں، ہاں تو مجھے دنیا میں لوٹا دے، تاکہ میں تیرے راستے میں دس بار شہید ہو سکوں، وہ یہ بات شہادت کی فضیلت کو دیکھ کر کہے گا۔
Haidth Number: 4870
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۷۰) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ النسائی: ۶/ ۳۶ (انظر: ۱۲۳۴۲)

Wazahat

فوائد:… سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ کے امورِ اطاعت کی کیا شان ہے، وہ موت جس سے ہر آدمی دور بھاگتا ہے، لیکن شہید اللہ تعالیٰ سے اس کا بار بار سوال کرتاہے۔