Blog
Books
Search Hadith

شہادت اور شہداء کی فضیلت کے ابواب اللہ تعالیٰ کی راہ میں ملنے والی شہادت کی فضیلت

۔ (۴۸۷۲)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ أَحَدٍ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ یُحِبُّ أَنْ یَخْرُجَ مِنْہَا، وَأَنَّ لَہٗ مَا عَلَی الْأَرْضِ مِنْ شَیْئٍ غَیْرُ الشَّہِیْدِ، یُحِبُّ أَنْ یُخْرَجَ فَیُقْتَلَ لِمَا یَرٰی مِنَ الْکَرَامَۃِ۔)) أَوْ مَعْنَاہٗ۔ (مسند أحمد: ۱۲۰۲۶)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی بھی ایسا نہیں ہے، جو جنت میں داخل ہو اور پھر وہ یہ پسند کرے کہ وہ وہاں سے نکل آئے اور زمین پر جو کچھ ہے، وہ سب کچھ اس کو مل جائے، ما سوائے شہید کے، وہ شہادت کی کرامت کا اندازہ کر کے یہ پسند کرے گا کہ اس کو جنت سے نکال لیا جائے، تاکہ اس کو دوبارہ شہید کر دیا جائے۔
Haidth Number: 4872
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۷۲) تخریج:أخرجہ البخاری: ۲۸۱۷، ومسلم: ۱۸۷۷(انظر: ۱۲۰۰۳)

Wazahat

Not Available