Blog
Books
Search Hadith

شہادت اور شہداء کی فضیلت کے ابواب اللہ تعالیٰ کی راہ میں ملنے والی شہادت کی فضیلت

۔ (۴۸۷۴)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ یَوْمَ أُحُدٍ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : اِنْ قُتِلْتُ فَأَیْنَ أَنَا؟ قَالَ: ((فِی الْجَنَّۃِ۔)) فَاَلْقٰی تَمَرَاتٍ کُنَّ فِیْ یَدِہٖ، فَقَاتَلَ حَتّٰی قُتِلَ(وَقَالَ غَیْرُ عَمْرٍو) وَتَخَلّٰی مِنْ طَعَامِ الدُّنْیَا۔ (مسند أحمد: ۱۴۳۶۵)

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے احد والے دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: اگر میں شہید ہو جاؤں تو میں کہاں ہوں گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں۔ پس اس نے اپنے ہاتھ میں موجود کھجوریں ڈال دیں اور قتال کرنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ وہ شہید ہو گیا اور دنیا کے کھانے سے الگ ہو گیا۔
Haidth Number: 4874
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۷۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۰۴۶، ومسلم: ۱۸۹۹(انظر: ۱۴۳۱۴)

Wazahat

فوائد:… یہ صحابۂ کرام کا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فرمودات پر یقین تھا، اس یقین کی وجہ سے ان کے لیے موت کو قبول کرنا بہت آسان تھا۔