Blog
Books
Search Hadith

شہداء کی فضیلت

۔ (۴۸۸۵)۔ عَنْ قَیْسٍ الْجُذَامِیِّ رَجُلٍ کَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ، قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یُعْطَی الشَّہِیدُ سِتَّ خِصَالٍ، عِنْدَ أَوَّلِ قَطْرَۃٍ مِنْ دَمِہِ یُکَفَّرُ عَنْہُ کُلُّ خَطِیئَۃٍ، وَیُرٰی مَقْعَدَہُ مِنَ الْجَنَّۃِ، وَیُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِینِ، وَیُؤْمَنُ مِنَ الْفَزَعِ الْأَکْبَرِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَیُحَلَّی حُلَّۃَ الْإِیمَانِ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۹۳۶)

۔ سیدنا قیس جذامی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، یہ ایسے آدمی تھے جن کو صحبت کا شرف حاصل تھا، سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شہید کو چھ خصلتیں عطا کی جاتی ہیں: اس کے خون کے پہلے قطرے میں ہی اس کا ہر قسم کا گناہ معاف کر دیا جاتا ہے، اس کو اس کا جنت میں سے ٹھکانہ دکھا دیا جاتا ہے، انتہائی سفید سیاہ رنگ والی سوتی آنکھوں والی عورتوں سے اس کی شادی کر دی جاتی ہے، اس کو بڑی گھبراہٹ سے اور عذاب ِ قبر سے امن میں رکھا جاتا ہے اور اس کو ایمان کی پوشاک پہنا دی جاتی ہے۔
Haidth Number: 4885
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۸۵) حدیث حسن، أخرجہ البیھقی فی الشعب : ۴۲۵۲، وفی اثبات عذاب القبر : ۱۴۶(انظر: ۱۷۷۸۳)

Wazahat

Not Available