Blog
Books
Search Hadith

شہداء کی فضیلت

۔ (۴۸۸۶)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا عَلَی الْأَرْضِ مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ وَلَہَا عِنْدَ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی خَیْرٌ، تُحِبُّ أَنْ تَرْجِعَ إِلَیْکُمْ إِلَّا الْمَقْتُولُ، (وَقَالَ رَوْحٌ إِلَّا الْقَتِیلُ) فِی سَبِیلِ اللّٰہِ، فَإِنَّہُ یُحِبُّ أَنْ یَرْجِعَ فَیُقْتَلَ مَرَّۃً أُخْرٰی۔)) (مسند أحمد: ۲۳۰۸۶)

۔ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: زمین پر کوئی ایسا نفس نہیں ہے، جو وفات پائے اور اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں خیر ہو اور وہ پھر بھی دنیا کی طرف لوٹنے کو پسند کرے، ما سوائے شہید فی سبیل اللہ کے، پس بیشک وہ یہ پسند کرتا ہے کہ وہ واپس لوٹے اور اس کو دوبارہ شہید کر دیا جائے۔
Haidth Number: 4886
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۸۶) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ النسائی: ۶/۳۵(انظر: ۲۲۷۱۰)

Wazahat

فوائد:… یہ صرف شہید کا اعزاز ہے کہ وہ اپنے انجام کو مزید بہتر بنانے کے لیے دوبارہ شہید ہونے ترجیح دے گا۔