Blog
Books
Search Hadith

شہداء کی فضیلت

۔ (۴۸۸۷)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ قَالَ: ذُکِرَ الشَّہِیدُ عِنْدَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَالَ: ((لَا تَجِفُّ الْأَرْضُ مِنْ دَمِ الشَّہِیدِ حَتّٰی یَبْتَدِرَہُ زَوْجَتَاہُ کَأَنَّہُمَا ظِئْرَانِ أَظَلَّتَا أَوْ أَضَلَّتَا فَصِیلَیْہِمَا بِبَرَاحٍ مِنَ الْأَرْضِ بِیَدِ کُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا حُلَّۃٌ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیہَا۔)) (مسند أحمد: ۷۹۴۲)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس شہید کا ذکر کیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابھی تک زمین شہید کے خون سے خشک نہیں ہو پاتی کہ اس کی دو بیویاں اس کی طرف لپکتے ہوئے آتی ہیں، گویا کہ وہ دو دایاں ہیں، جوبے آب و گیاہ زمین میں اپنے بچے پر سایہ کر رہی ہوں یا غائب ہونے والے بچے کو پا لینے پر اس پر سایہ کر رہی ہوں، ان میں ہر ایک کے ہاتھ میں ایک پوشاک ہوتی ہے، اس کی قیمت دنیا وما فیہا سے زیادہ ہوتی ہے۔
Haidth Number: 4887
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۸۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ھلال بن ابی زینب، وضعفِ شیخہ شھر بن حوشب، أخرجہ ابن ماجہ: ۲۷۹۸(انظر: ۷۹۵۵)

Wazahat

Not Available