Blog
Books
Search Hadith

اللہ کے راستہ کے شہداء کی اقسام اور ان کی نیتوں کے اعتبار سے ان کے درجات کا بیان

۔ (۴۸۹۵)۔ عَنْ اِبْرَاہِیْمَ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ رِفَاعَۃَ، أَنَّ أَبَا مُحَمَّدٍ أَخْبَرَہٗ، وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، حَدَّثَہٗ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، أَنَّہٗ ذُکِرَ عِنْدَہُ الشُّہَدَائُ فَقَالَ: ((اِنَّ أَکْثَرَ شُہَدَائِ أُمَّتِیْ أَصْحَابُ الْفُرُشِ، وَرُبَّ قَتِیْلٍ بَیْنَ الصَّفَّیْنِ، اَللّٰہُ أَعْلَمُ بِنِیَّتِہِ۔)) (مسند أحمد: ۳۷۷۲)

۔ ابو محمد، جو سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے اصحاب میں سے ہیں، بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے اس کو بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس شہداء کا ذکر کیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت کے اکثر شہداء بستروں والے ہوں گے اور دو صفوں کے درمیان قتل ہونے والے کئی افراد ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی ان کی نیتوں کو بہتر جاننے والا ہے۔
Haidth Number: 4895
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۸۹۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابن لھیعۃ، ابو محمد، ذکرہ البخاری فی الکنی ولم یذکر فیہ جرحا ولا تعدیلا، وذکرہ ابن حبان فی الثقات (انظر: ۳۷۷۲)

Wazahat

فوائد:… بستروں والے شہداء سے مراد وہ لوگ ہیں، جو محرمات و مکروہات سے گریز کر کے اور واجبات و مستحبات ادا کر کے جہاد النفس کرتے ہیں اور شیطان کو اپنے قریب نہیں پھٹکنے دیتے۔ بہرحال قتال اور جہاد بالسیف کی اپنی فضیلت ہے۔ یہ بات درست ہے کہ اللہ ہی جانتا ہے کہ کس کا مقصد اس کے راستے میں جہاد کرنا ہے، کیونکہ نیت مخفی چیز ہے، لوگ ظاہر کو دیکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ دل کو بھی دیکھتا ہے، فضیلت اسی کو حاصل ہو گی جو خالصتاً لوجہ اللہ جہاد کو جائے گا۔ اگر کوئی اور آلائش داخل ہو گئی تو جہاد بجائے جنت کے جہنم کا ذریعہ بن جائے گا۔