Blog
Books
Search Hadith

شہداء کا جامع تذکرہ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے علاوہ شہداء کی اقسام کا بیان

۔ (۴۹۰۱)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ، أَنَّہُ سَمِعَ رَجُلًا مِنْ بَنِی مَخْزُومٍ، یُحَدِّثُ عَنْ عَمِّہِ، أَنَّ مُعَاوِیَۃَ أَرَادَ أَنْ یَأْخُذَ أَرْضًا لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو یُقَالُ لَہَا: الْوَہْطُ، فَأَمَرَ مَوَالِیَہُ فَلَبِسُوا آلَتَہُمْ، وَأَرَادُوا الْقِتَالَ، قَالَ: فَأَتَیْتُہُ، فَقُلْتُ: مَاذَا؟ فَقَالَ: إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یُظْلَمُ بِمَظْلَمَۃٍ فَیُقَاتِلَ فَیُقْتَلَ إِلَّا قُتِلَ شَہِیدًا۔)) (مسند أحمد: ۶۹۱۳)

۔ سعد بن ابراہیم سے مروی ہے، انھوں نے بنومخزوم کے ایک آدمی سے سنا، وہ اپنے چچا سے بیان کرتا ہے کہ سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی وہط نامی زمین لینا چاہی، لیکن انھوں نے اپنے غلاموں کو حکم دیا، پس انھوں نے اپنے آلات اٹھا لیے اور لڑنے کے لیے تیار ہو گئے، میں ان کے پاس گیا اور کہا: یہ کیا ہے؟ انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس مسلمان پر ظلم کیا جاتا ہے اور وہ آگے سے قتال کرتا ہے اور مارا جاتا ہے، تو وہ شہید ہو گا۔
Haidth Number: 4901
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۰۱) اسنادہ ضعیف لابھام الرجل من نبی مخزوم وعمہ، أخرجہ االطیالسی: ۲۲۹۴ (انظر: ۶۹۱۳)

Wazahat

فوائد:… وہط کا لغوی معنی پست زمین ہے، یہ طائف میں سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی زمین تھی اور پست ہونے کی وجہ سے اس کا نام ہی وہط پڑ گیا تھا۔